گوادر: دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں