شہباز شریف کے 3 سینیئر سول افسران نگران وزیراعظم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے

گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کے تین سینیئر سول افسران اپنا کام جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق گزشتہ روز حلف اٹھانے والے نگران وزیراعظم نے شہباز شریف کے تین سینیئر قریبی ساتھیوں کو برقرار رکھا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے ذریعے نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، شہباز شریف کے سابق مشیر اور گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اُحد چیمہ اور جوائنٹ سیکرٹری محب علی کو نئے وزیراعظم نے برقرار رکھا ہے۔

جسٹس (ر ) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ نوید بلوچ کی جگہ چار سال کیلئے بطور پاکستان گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ورلڈ بینک چلے جائیں گے۔ ڈاکٹر توقیر اس وقت تک موجودہ عہدے پر رہیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ انفارمیشن گروپ کے افسر، وزیراعظم کے پریس سیکریٹری، عبد الاکبر بھی ان افسران میں شامل ہوں گے جو عہدے پر برقرار رہیں گے۔ فوری طور پر کسی وفاقی سیکریٹری کو نکال باہر نہیں کیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ ساتھ بریگیڈئیر تاجدید ممتاز وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں