صدر کے دستخط کے بعد آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گئے

صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ جس کے بعد دونوں بل قانون کی شکل اختیار کر گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 31 جولائی کو آرمی ایکٹ مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا، یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا تھا۔

گزشتہ قومی اسمبلی نے مدت ختم ہونے سے پہلے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں