جو کام سیلانی فاؤنڈیشن کرسکتی ہے وہ ریاست کیوں نہیں کرسکتی؟ نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جو کام سیلانی فاؤنڈیشن کرسکتی ہے وہ پاکستان کی حکومت اور ریاست کیوں نہیں کرسکتی؟

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ترجمان بلوچستان حکومت تھا تو سیلانی فاؤنڈیشن کے ہاں ایک مرتبہ تشریف لے کر گیا تھا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ‘میں اس وقت سوچا کرتا تھا کہ ریاست کا جتنا کام ہے وہ سب کا سب سیلانی فاؤنڈیشن کرتی ہے۔ وہ بھوکے کو کھانا کھلا رہی ہے، وہ دسترخوان کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔’

خودکش حملہ آور جہنم کے کتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ خیرات نہیں ، اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ ‘اگر سیلانی یہ کام کرسکتی ہے تو پاکستان کی ریاست اور حکومت یہ کام کیوں نہیں کرسکتی؟ ہمیں اس سوال پر غور کرنا چاہیے۔ نعروں سے ہمیں ان سوالوں کا جواب نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں بہت اہم ہے، کراچی کے حالات کو نجانے کس کی نظر لگ گئی۔ کراچی بلوچستان کے لوگوں کا دوسرا گھر ہے، یہاں مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے۔ نئے کراچی، نئے پاکستان کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں