توشہ خانہ کیس، چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس، فیصلہ محفوظ

ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، 5 سال نااہلی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد 25 روز سے اٹک جیل میں قید ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں