نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

نگران حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کر دی گئی ہے۔

رواں سال عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں