توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ بشریٰ بی بی وکلاء سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور نعیم پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ انہیں سابق خاتون اول کی گرفتاری مطلوب ہے۔ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کیلئے ایف آئی اے کو بھیجی ہوئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ 3 گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ مذکورہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آ گئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لئے وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں