ملک بھر میں چینی کی ڈبل سنچری کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

چینی کی ڈبل سنچری کے بعد بالآخر عوام کو خوشخبری مل گئی، پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

اکبری منڈی کے ڈیلرز کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملوں کا تھوک ریٹ فی کلو 159 روپے تک کم ہوگیا ہے۔ سینٹرل پنجاب کی ملوں کا فی کلو تھوک ریٹ 162 روپے تک آگیا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نیا کرشنگ سیزن آچکا ہے جس کے بعد اب پرچون ریٹ میں بھی مزید کمی آئے گی۔ 4 سے 7 روپے بالترتیب چینی نرخ میں آج کمی آجائے گی۔ اسمگلنگ روکی جائے تو ریٹ نہیں بڑھے گا۔

چینی کا ریٹ 90سے 100روپے ہونا چاہیے ، خورشید شاہ

ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 روپے، بلوچستان میں 5 روپے اور پشاور میں ایک روپے سستی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ایک کلو چینی 166، پشاور میں 180، کراچی میں 190، چمن میں 225 کی ہوگئی ہے۔

کراچی کی بات کی جائے تو کراچی کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 50 کلوگرام چینی کی قیمت 8750 روپے سے گھٹ کر 8600 روپے کی سطح پر آگئی۔ چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو کمی کے بعد 172 روپے میں فروخت کی جارہی ہے

اس حوالے سے سیکریٹری خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں