ایشیا کپ 2023 کے ٹاپ تھری بولرز کی فہرست میں پاکستانی پیسرز کی بادشاہت قائم ہے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے دہشت مچا رکھی ہے۔
شاہین آفریدی نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وکٹوں کی سنچری مکمل
حارث رؤف ایونٹ میں اپنے تین میچز میں 10.33 کی اوسط سے 9 وکٹوں کے ساتھ پہلے ، نسیم شاہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپر ہیں۔ نسیم شاہ نے 12.42 جبکہ شاہین آفریدی نے 14.85 کی اوسط کے ساتھ 7 ، 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔