ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ختم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈز میں مبینہ طور پر من پسند افرادکو شامل کیا گیا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈز تشکیل دیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق اس وقت اصلاحات کا عمل جاری ہے نئے بورڈز ضروری ہیں۔

حالیہ بورڈز ممبران ایک دن کے اجلاس کا یومیہ 60 ہزار روپے معاوضہ لیتے ہیں،بورڈ اجلاس میں شرکت کے موجودہ طریقہ کار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق کمپنیوں کے بورڈ ممبران اب اعزازی ہوں گے، بورڈز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں