پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

مہنگائی کی چکی میں پستی غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈپو قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔

اوگرا کو پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

آئل سیکٹر کی جانب سے تخمینے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،آئل سیکٹر کے مطابق مٹی کا تیل فی لیٹر 10 روپے اورلائٹ ڈیزل فی لیٹر 8 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے کیونکہ ایسے موقع پر ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں