ریلوے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کا امکان

ٹرینوں کے کرائے ایک ماہ میں تیسری باربڑھنے کا خدشہ ہے، مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے،ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

قیمتیں بڑھنے سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔

دونوں بار مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ یکم ستمبر کو مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں