نگران وفاقی وزیر آئی ٹی سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات

: نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا نے ملاقات کی۔

اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا نے ڈاکٹر عمر سیف کو نگران وفاقی وزیر آئی ٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی برآمدات میں اضافےکے حوالے سےگفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسکنڈے نیوین ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانےکے بڑے مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دعوت پر نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان آرہے ہیں، نوکیا کے فور جی فون کی اسمبلنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، سی ای او نوکیا سے فائیو جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں