چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت مل گئی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں وکیل نعیم پنجوتھہ کے ذریعے وکیل لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دائر کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی بھی استدعا کی تھی ۔

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ، جس کے بعد انہیں وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں