آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرض کی اسکیم پر فیصلہ نہ ہو سکا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان گیس سیکٹر گردشی قرض کم کرنے کی اسکیم پرکوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم کا مسودہ منگوا کر کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 400 ارب روپے کم کرنے کا پلان دیا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم کو اقتصادی جائزہ میں دوبارہ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی تیار کیا گیا تھا اور پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جانے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں