نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اتحاد ایئرویز کی ٹکٹ بک کرا لی۔

شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی اتحاد ائرویز کی پرواز 243 کی بکنگ کروا لی گئی ہے۔ یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی، آبائی حلقے کی عوام کا ملا جلا ردعمل

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔ جن میں محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، ناصر جنجوعہ ،عرفان صدیقی شامل ہیں۔

اسی پرواز کی اکانومی کلاس سے متعدد لیگی رہنماؤں نے بھی سیٹیں بک کروائی ہیں، پاکستان سے بھی لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد ابوظہبی ایئرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں