اسرائیل فلسطین کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، اجلاس میں کوئی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں نہ قرارداد پیش ہوئی، نہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دورانِ اجلاس چین نے سلامتی کونسل سے غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

یرغمال اسرائیلیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں ، حماس

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل اجلاس میں دیگر رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں کی مذمت کریں۔ تاہم امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے اسرائیل پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔

اجلاس میں روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے اتفاق نہیں کیا۔ روسی سفیر نے اس موقع پر فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پر عمل کرے۔

چینی سفیر نے اجلاس میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا ورنہ عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلامی دنیا کی تشدد روکنے کی اپیل، امریکا سمیت مغربی ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے دوسرے روز بھی جاری رہے۔ حملوں کے نتیجے میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں فوجی جرنیل سمیت متعدد فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں