سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔

سائفر کیس کی کارروائی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیلِ صفائی سلمان صفدر ایف آئی اے کی ٹیم، تفتیشی آفیسر بھی چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکلاء کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔

پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی نے کہا کہ مکمل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتے، ضروری نقول فراہم کر دی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں