یورپی یونین نے فلسطین کی امداد روکنے کی مخالفت کر دی

یورپی یونین نے فلسطین کی امداد بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔

آئر لینڈ، اسپین، پرتگال اور لکسمبرگ کے بعد فرانس نے بھی امداد روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں پُرتشدد کارروائیوں کے ردعمل میں فلسطینیوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے والی امداد کی معطلی کے حق میں نہیں۔

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کی امدادی رقم میں اضافہ کر دیا

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کو فرانس کی مخالفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب اسپین نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف واضح ہے، فلسطین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ادھر اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بمباری سے بے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں