حماس کا حشر بھی داعش کی طرح کر دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا حشر بھی داعش کی طرح کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں حماس کی کارروائیوں اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے بات ہوئی، انہوں نے اسرائیل پر حملے کے حماس کے اقدامات کو وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس سے ایسا سلوک کیا جائے گا جیسا داعش کے ساتھ کیا گیا کیونکہ حماس بھی داعش کی طرح ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن آپ یقین رکھیں کہ جیت ہماری ہی ہو گی یہ ایک بالکل واضح بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں