ورلڈکپ، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 18واں میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم کے میدان میں مدمقابل ہیں۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، محمد نواز، افتخار احمد، سعود شکیل اور اسامہ میر شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں شاہینوں کے جیتنے کی پیشگوئی

باولرز کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی پیس اٹیک سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا اب تک ورلڈکپ میں 10 بار مدمقابل آچکی ہیں اور کینگروز کا شاہینوں کے خلاف پلڑا بھاری رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 بار ہرایا جبکہ پاکستان کو 4 بار کامیابی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں