لاہور میں چار روز کے دوران بچوں سمیت نو افراد اغوا، پولیس پتا لگانے میں ناکام

لاہور میں چار روز کے دوران بچوں سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے تاہم ایک بھی مغوی کا تاحال پتا لگانے میں ناکام ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 19 سے 23 اکتوبر کے درمیان 9 افراد کے اغوا کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تین کمسن بہن بھائیوں اور ٹھوکر نیاز بیگ لاری اڈے سے خاتون ایمن بی بی اور اسکے دو بچوں کو اغوا کیا گیا جبکہ فیصل ٹاؤن میں شہری نظام دین کی 13 تیرہ سال بیٹی کو اغوا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے سے 12 سالہ لڑکے کو اسکول سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جبکہ کوٹ لکھپت میں گلی میں کھیلتی 7 سالہ بچی بھی اغوا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق تمام واقعات کے مقدمے درج کرلیے گئے ہیں تاہم اب تک پولیس ایک بھی مغوی کا پتا لگا کر اسے بازیاب کروانے میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں