غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کیخلاف کھلے عام سنگین جرائم کا ارتکاب ہے، آرمی چیف

پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف نے غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

کراچی ،ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

آرمی چیف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے گناہ شہریوں کے قتل پر اظہارتشویش کیا اور کہا اسرائیل کے شہری آبادی، اسکولوں پر مسلسل حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہیں۔

اسرائیل کے امدادی کارکنان، اسپتالوں پر مسلسل حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہیں ۔غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کیخلاف کھلے عام سنگین جرائم کا ارتکاب ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر گئیں

آرمی چیف نے شہری آبادی، اسکولوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پرحملے کی شدید مذمت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں