مرادسعید،عمرایوب سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑپھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نےتحریک انصاف کے10رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔

جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کئے گئے ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی ،عمر سلطان اور کرنل عاصم شامل ہیں۔

عدالت کے مطابق ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ملزمان جہاں نظرآئیں گرفتار کرکےعدالت پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں