مسلسل 24 روز سے بارود کی بارش ، غزہ ملیا میٹ ، اسپتال زخمیوں ، مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے

غزہ پر اسرائیلی 24 ویں روز بھی بموں کی بارش ، وحشیانہ بمباری سے مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح بھی شہید ہو گئی۔ مسجد کے ساتھ بے گھروں کی پناہ گاہ بنے مکانات بھی کھنڈر بن گئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے قریب بم برسا کر القدس اسپتال کی جانب آنے والے راستوں کو تباہ کر دیا۔ غزہ میں بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہو گیا۔

اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا دعویٰ ، بمباری سے مزید سینکڑوں فلسطینی شہید

ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق اسپتال زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے پڑے ہیں، شمالی غزہ کا علاقہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ، زخمیوں کی 20 ہزار تک جا پہنچی، 3 ہزار 300 سے زیادہ بچے بھی شہداء میں شامل ہیں۔

اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑ گئی ، تین ہفتوں میں 17 ارب ڈالر کا نقصان

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خفیہ جوہری تنصیبات والے شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، حماس کی جانب سے زمینی کارروائی میں شریک ایک اسرائیلی فوجی ٹرک بھی تباہ کر دیا گیا۔

ادھر غزہ میں جمعے سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس جزوی بحال کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں