چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، شیراز رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے لائی جانے والی سائیکل اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے روک لی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں