فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی  کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں کہاں لے گئی یہ معلوم نہیں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اہلیہ حبا چوہدری نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں