مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کر دی

مصر نے غزہ میں سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے حماس کی شکست کے بعد ہمیں غزہ میں سیکیورٹی سنبھالنے کی تجویز دی ہے لیکن ہم نے معذرت کر لی۔

امریکہ نے مصر کو تجویز دی کہ مصر حماس کی اسرائیل کے ہاتھوں شکست کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کے غزہ میں حکومت کے قیام تک غزہ کی سیکیورٹی کا انتظام سنبھالے۔ جس پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی تجویز کو مسترد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں