الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد کابینہ تحلیل ہو چکی ہے۔
کنور دلشاد نے کہا کہ جب تک نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوتا ، تمام اختیارات گورنر کے پاس رہیں گے، سینیٹ میں لیڈر آف ہا ؤ س اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ منتخب ہو گا۔
میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے کل الیکشن کرانا ناممکن ہے، کنور دلشاد
انہوں نے کہا کہ اگر سینیٹ میں لیڈرآف ہاؤ س اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہیں ہوتا پھر فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاانتخاب ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔