بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

خضدار اور گرد و نواح سمیت زیارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، مالی یا جانی نقصان بارے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں