سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔

مری میں موجود نوازشریف کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری ہوا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو نوٹس 4 ایک کی تناسب سے جاری کیا گیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف10 شکایت کنندگان کو سنا گیا تھا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات میں سے2 اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس لیے گئے،آج صرف کونسل ارکان کی جانب سے مشاورت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں