شیر افضل خان مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

سینئر وکیل اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدرمقرر کر دیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے آفیشل پیج سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شیر افضل خان مروت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت ایک پاکستانی وکیل ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس کرتے ہیں۔وہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے سربراہ ہیں اور مختلف قانونی مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم عہدیداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں