اسٹاک ایکسچینج: پہلے سیشن میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے سیشن میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 23 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 701 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 899 پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں