لاہور ہائیکورٹ کا نجی اداروں کو 2 دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نجی اداروں اور بینکوں کو ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے تجارتی سرگرمیوں کو رات 10 بجے بند کروانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم سرد ، پنجاب میں اسموگ اور دھند کا امکان

عدالت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عمل کروائیں۔ اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے سیکریٹری وزیر اعلیٰ سی سی پی او لاہور کو اقدامات کی ہدایات دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اقدامات سے متعلق ایڈمسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں