گراوٹ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

تیسرے کاروباری روزکے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر مزید سستا اور اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے60 پیسے پرٹریڈ کررہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 287 روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں