پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان آج ہو گا

پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول 7 روپے 37 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل فی لیٹر 2روپے 82 پیسےکی کمی اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں