190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کیا جس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 8 ملزمان کے نام شامل ہیں جن میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں