پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار ، ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ان کیخلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔

شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر گرفتاری نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

شوکت یوسفزئی کیخلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاؤں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں