پشاور، نجی اسکول کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

شاور میں ورسک روڈ پر واقع نجی اسکول اور بینک کے قریب سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت بابو گڑھی کے مقام پر دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکہ اور کینیڈا کو ملانے والے پل پر دھماکہ

ریسکیو ٹیم کی جانب سے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی 3 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں متاثرہ جگہ روانہ کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے ایس پی ورسک نے بتایا کہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے متعلق رپورٹ جلد فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں