درخواستوں کی تعداد میں بڑی کمی ، دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے پر غور

سرکاری اسکیم کے تحت حج 2024 کیلئے وصول ہونے والی در خواستوں کی تعداد 2023 کے مقابلہ میں بہت کم ہے جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کے عہدیدار فکر مند ہو گئے ہیں۔

ذ رائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے وزارت کی جانب سے لگائی گئی حج بدل اور پانچ سال کے اندر دو بارہ حج کی پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ دوبارہ حج پر پابندی اٹھانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جا ئے گی۔

بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کریں گے

حج در خواستوں کی وصو لی کا عمل 27 نومبر سے شروع ہوا تھا۔ اب تک صرف 16300 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، ان میں سے 1036 سپانسر شپ اسکیم کے تحت آئی ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ درخواستوں کی تعداد کم ہونے کے باعث اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈر کئے جانے کا ا مکان ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ د خواستیں کم تعداد میں آنے کی بڑی وجہ مہنگائی سے مالی استطاعت میں کمی واقع ہونا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ پچھلے حج کیلئے در خواستوں کیساتھ صرف ٹوکن رقم لی گئی تھی۔ بعد میں کا میاب عازمین حج سے پوری رقم لی گئی۔ اس سال پوری رقم مانگی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں