ڈالر مزید 37 پیسے سستا ، قیمت 284.75 روپے ہو گئی

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر37 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے ، 75 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس اضافے کے بعد 66500 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں کمی ریکارڈ آنا شروع ہو گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 367 پوائنٹس کی کمی کے بعد 65 ہزار 855 کی سطح پر آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں