افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار افغان ڈرائیور سے اہم انکشافات متوقع ہیں، برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں