الیکشن کمیشن نے انتظامی افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کے تناظر میں ملک بھر میں انتظامی افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کسی بھی متعلقہ افسر کو تبدیل نہ کیا جائے اور نہ ہی چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کے ویزہ حصول کی درخواستوں میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، وزارت خارجہ کو ارسال مراسلے میں کہا گیا کہ غیر ملکی مبصرین کیلئے ویزوں کی آخری تاریخ 15 کے بجائے 31 دسمبر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تاریخ میں توسیع کا مقصد عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں