بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز میں 16 دسمبر سے 75 دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد یکم مارچ 2024ء کو کھولے جائیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے سکولز، کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان 18 دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں