اسرائیلی طیاروں کی اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ، مزید 90 فلسطینی شہید

جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ، شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

صہیونی فورسز نے خان یونس میں ناصر اسپتال پر ٹینکوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ رفاہ میں عمارت پر فضائی حملے میں 4 فلسطینی جبکہ مغربی کنارے میں بھی 5 شہری اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کا بھی محاصرہ کر لیا ، بمباری سے مزید 32 شہید

نورالشمس کیمپ پر بھی بم برسائے گئے ، جس کے نتیجے میں کئی شہادتیں ہوئیں ، اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں مصری حکام نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں