اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیرکے جنوب مغرب میں تھا۔
آخری اطلاعات تک کسی بھی شہر میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل 20 دسمبر کو بھی اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک سمیت چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز اسکردو، گلگت بلتستان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں