راولپنڈی، گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ،آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جوڑیاں کے مقام پر گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے گیس لائن، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور ایک گھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ایبٹ آباد میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گر گئی ، خاتون 8 بچوں سمیت جاں بحق

ذرائع کے مطابق 3 فائرٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں