قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یومِ ولادت، مزار قائد پر پروقار تقریب

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجرجنرل افتخار حسن چودھری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اوردعا کی
میجرجنرل افتخار حسن چودھری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پرعمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں