انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت شروع

بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات درخواست پر سماعت کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ 20 دن کے اندر انتخابات کرائیں، 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے سرٹیفکیٹ بھی دے دیا۔

تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا، انوارالحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات ہوئے لیکن جس نے کرائے وہ ٹھیک نہیں ، الیکشن کمشنر پر اعتراض آ گیا اور ہمارے انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں