اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد تیزی، انڈیکس میں 1692 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد تیزی آگئی۔

بدھ کو 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60863 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 61009 رہی، بازار میں 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8816 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا تھا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں